آرمی چیف نے اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب میں پیشہ ورانہ امور، داخلی و خارجہ سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا، آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے اسٹاف کورس کے شرکا سے خطاب میں پیشہ ورانہ امور، داخلی و خارجہ سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا، آئی ایس پی آر

بھارت کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کوکسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائے گا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نےایل اوسی پراگلےمورچوں پرتعینات جوانوں سےملاقات کی۔ اس موقعے پر آرمی چیف کو ایل اوسی پربھارتی اشتعال انگیزیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کوعالمی قوانین کےبرخلاف یواین گاڑی کونشانہ بنانےپربھی آگاہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے بلند حوصلےکی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کوکسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائے گا۔ پاک فوج ایل اوسی پرآبادی کےتحفظ کیلئےاقدامات بروئےکارلائےگی۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مادروطن کی جغرافیائی سرحدوں اوروقارکاتحفظ یقینی بنائےگی۔ بھارتی اشتعال انگیزیاں علاقائی امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے دورے کے لیے پہنچنے پر کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نےآرمی چیف کااستقبال کیا۔