پی ڈی ایم کے جلسوں والے علاقوں میں کیسز کی شرح زیادہ ہے، شبلی فراز

کورونا کی دوسری لہر سے اسپتالوں پر بوجھ پڑ رہا ہے،وفاقی وزیراطلاعات

               
December 22, 2020 · اہم خبریں, قومی
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں والےعلاقوں میں کورونا کیسزکی شرح بہت زیادہ ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہرکے باعث آج کی کابینہ میٹنگ معمول سے مختلف تھی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے اسپتالوں پر بوجھ پڑ رہا ہے۔