برطانیہ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے بھارتی چینل پر 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا واچ ڈوگ آف کام نے بھارتی ٹی وی ری پبلک کے میزبان ارنب گوسوامی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
برطانوی میڈیا واچ ڈاگ کے مطابق بھارت کے ری پبلک ٹی وی کے میزبان ارنب گوسوامی کے پروگرا م میں پاکستانیوں کے خلاف جذبات کو ابھارا گیا۔
جرمانہ عائد کرنے والے برطانوی ادارے کے مطابق ایسے پروگرام پاکستانیوں کی جان کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا واچ ڈاگ کے مطابق ارنب گوسوامی نے اپنے پروگرام میں صحافتی اقدار کی دھجیاں بکھیریں، ایسے پروگرام پاکستانی اور بھارتی کمیونٹیز کے تعلقات میں رخنہ ڈال سکتے ہیں۔
جرمانہ بھارتی ٹی وی ری پبلک کے میزبان ارنب گوسوامی پر عائد کیا گیا،ایسے پروگرام پاکستانیوں کی جان کیلیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، برطانوی ادارہ
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos