جرمنی کے علاقہ شٹٹ گارٹ میں نامعلوم ملزمان نے مسجد کے خطیب شاہد نواز قادری کو تشدد کرکے شہید کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرا رہوگئے۔شاہد نواز قادری مسجد میں نائب امام تھے،شہیدامام مسجد پیشے کے اعتبار سے ٹیکسی ڈرائیورتھے۔
انہوں نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ اوردو بچے چھوڑے ہیں۔واقعہ کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے,شہید کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔