ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 83 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار621 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 64 لاکھ 6 ہزار 281 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 142 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے،اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 814 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2لاکھ6 ہزار489 ، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 179، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار811، اسلام آباد میں 36 ہزار 483، بلوچستان میں 17 ہزار 980، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 040 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 832افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمارکے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 37 ہزار 905 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 83 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 557 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے 4 ہزار 415 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 15 ہزار 352 ہوگئی ہے۔