جے یو آئی(ف)کے سابق رہنما حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ نوازشریف کے بیانیے سے اختلاف کرنے پر ہمیں پارٹی سے نکال دیا گیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہاکہ نوازشریف عدالتوں سے مفرور ہیں ،نوازشریف کے کوئٹہ جلسے کے بیانیے پر اختلاف تھا،یہ بیانیہ جے یو آئی اور پی ڈی ایم کا نہیں ۔انہوں نے کہاکہ اختلاف کرنے پر ہمیں پارٹی سے نکال دیا گیا،بیانیے کے خلاف دیگر رفقانے بھی آواز اٹھائی ۔