پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کون ہوتا ہے جو ان کا حساب لے، وہ خود اپنا حساب دیں اور بتائیں کہ کس ناجائز طریقے سے آئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےمولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ایک جعلی حکمران ملک پر مسلط ہے اور وہ ہمارے احتساب کی باتیں کرتا ہے۔
سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کے الزامات سے متعلق مولانا سربراہ جے یوآئی کا کہنا تھا کہ ان کے بیان پر جماعت نے نوٹس لیا ہے،کمیٹی بن گئی ہے اوراجلاس بلایا جا چکا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی کے بیان سے پوری دنیا میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے۔