حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی مردان ریلی کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ریلی کی اجازت دینے سے انکارکر دیا ہے۔
مردان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز کے پھیلاؤ کے پیش نظر ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر کاکہنا ہے کہ ریلی نکالنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ مردان میں ریلی ہر صورت ہوگی پرچے کٹنے کی پرواہ نہیں۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ن اختیار ولی کے مطابق ریلی کی تیاریاں مکمل ہیں۔ مریم نواز سمیت پی ڈی ایم کے قائدین ریلی میں شرکت کریں گے۔