صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے ریفرنس پر دستخط کردیے ہیں۔
صدر نے آئین آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ ریفرنس بھجوانے کی وزیرِاعظم کی تجویز منظور کر لی ہے۔صدرنےسینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے سےمتعلق سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔
وفاقی کابینہ پہلے ہی معاملے پر15 دسمبر کو سپریم کورٹ سےرائےلینے کی منظوری دےچکی ہے۔حکومت چاہتی ہے کہ سینیٹ کے آئندہ انتخابات شو آف ہینڈ سے کرائے جائیں۔ کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ آئین پاکستان میں اوپن بیلٹ کی بظاہرکوئی ممانعت نہیں ہے۔
سینیٹ کے انتخابات ’’شو آف ہینڈ‘‘کے ذریعے فروری 2021 میں کرانے کیلیے حکومت اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے شو آف ہینڈ کا طریقہ اپنایا جا رہا ہے۔