وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ مجھے نہیں لگتا جنوری میں اسکول کھل سکتے ہیں ،جب اسکول کھلیں گے تو سب کچھ تبدیل کرنا پڑےگا،اس بار بچوں کو امتحان کے بغیر پروموٹ نہیں کیاجائےگا۔
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ2016میں وفاق کی طرف سے ہمیں قوانین بنانے سے متعلق لکھاگیا،ہم نے قوانین بنائے کسی عدالت نے نہیں روکا،صوبے قانون بناسکتے ہیں، اس وقت کا خط موجود ہے جو وزیراعلیٰ نے یوسف رضا گیلانی کو لکھا تھا،وفاق نے خود خط لکھا جس میں یہ مانا کہ سندھ نے قانون بنایا ہے،جھگڑاصرف وسائل کی تقسیم کاہے،ہم نے قوانین بنائے کسی عدالت نے نہیں روکا۔
سعید غنی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد محکمہ لیبر کے اثاثے صوبوں میں تقسیم کریں،سی سی آئی کسی بھی عدالت کے قانون کی خلاف ورزی نہیں کرسکتی ،سی سی آئی کو بھی اختیارنہیں کہ صوبائی قانون کو مسترد کرے،سی سی آئی ایک آئینی فورم ضرورہے لیکن آئین میں اس کے اختیارات درج ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں زلفی بخاری کے ساتھ کسی بھی چینل پربیٹھنے کوتیارہوں ،سندھ حکومت میں تو پی پی کی حکومت ہے پنجاب میں کس کی حکومت ہے،لیبرڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وزارت قانون پنجاب کو خط لکھا تھا۔