سابق صدراور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے استعفے نہ دیے جائیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی سینیٹ اورضمنی انتخابات میں حصہ لینے پربضدہے، سابق صدر آصف زرداری نے نوازشریف اورفضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے،سابق صدرنے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے استعفے نہ دیے جائیں۔
ن لیگ کے قائد نوازشریف کاموقف تھا کہ استعفوں سے سینیٹ الیکشن کرانامشکل ہوگا،سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ ہم ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے حق میں بھی نہیں،پی ڈی ایم مل کرسینیٹ الیکشن لڑے تو15 نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اس معاملے کوپی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں حل کریں گے،سابق صدر نے کہاکہ پیپلزپارٹی سینیٹ اورضمنی الیکشن میں حصہ لینے پرمتفق ہے۔