حکومت نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی ریفرنس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ سینیٹ انتخابات آ ئین کے تحت نہیں کرائے جاتے، سینیٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرایا جاتا ہے۔
درخواست میں مزیدکہاگیاہے کہ سینیٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آ ئے گی،خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ صدرمملکت نے ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی منظوری دی تھی،سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق رائے لی جائےگی۔