شہزاد اکبر اپنا کام کریں، پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت بند کریں، سلیم مانڈوی والا

نیب کا ادارہ پلاٹوں کی خرید و فروخت چیک کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا، ڈیپٹی چیئرمین سینیٹ

               
December 23, 2020 · اہم خبریں, قومی
چیئرمین نیب کو دوبارہ عہدے پر لگایا گیا تومعیشت بیٹھ جائے گی۔فائل فوٹو

چیئرمین نیب کو دوبارہ عہدے پر لگایا گیا تومعیشت بیٹھ جائے گی۔فائل فوٹو

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت بند کریں۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر پارلیمنٹیرینز کو یہ نہ بتائیں کہ پارلیمنٹ کیسے چلتی ہے، اپنا کام کریں پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت بند کریں، نیب کا ادارہ پلاٹوں کی خرید و فروخت چیک کرنے کے لیے نہیں بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کرپشن کے معاملات پر بنایا گیا تھا، چیئرمین نیب کون ہوتے ہیں درآمدات برآمدات دیکھنے والے، سرمایہ کاروں کو بلانے کا کوئی اختیار نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہنا تھا کہ نیب کی حراست میں لوگ مر جاتے ہیں، نیب انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔