وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم)کی سانجھے کی ہنڈیا اب بیچ چوراہے پھوٹ رہی ہے۔
فضل الرحمان بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت نہیں کریں گے، لیکن کیوں؟
انہوں نے کہا کہ مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اورمنزلیں جداہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل حکومت کے خلاف تحریک چلانے والوں کی اپنے خلاف تحریک چل پڑی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد کا بیان اس کی واضح گواہی ہے، ذاتی مفاد کو فوقیت دینے والوں کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔