اسلام آباد کے شہریوں کے لیے پراپرٹی ٹیکس میں 200 فیصد اضافے کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پراپرٹی ٹیکس پرانے ریٹس پر وصول کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پراپرٹی ٹیکس کیسز میں محفوظ فیصلہ سنادیا اور سی ڈی اے کی پراپرٹی ٹیکس وصولی کو غیر قانونی قرار دیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سی ڈی اے کے بجائے ٹیکس میٹرو پولیٹن کارپوریشن وصول کرے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ 2015ء کے بعد سے سی ڈی اے کا پراپرٹی ٹیکس سے وصول شدہ رقم کا آڈٹ کرایا جائے اور رقم لوکل گورنمنٹ فنڈ میں منتقل کی جائے۔