مقصد کووڈ سے متاثرہ معیشت کا فروغ اور برآمدآت بڑھانا، سی ای او پی آئی اے کی پھل، سبزیاں اور حلال گوشت بھجوانے کے لیے نہایت پر کشش و مناسب نرخ رکھنے کی ہدایت
مقصد کووڈ سے متاثرہ معیشت کا فروغ اور برآمدآت بڑھانا، سی ای او پی آئی اے کی پھل، سبزیاں اور حلال گوشت بھجوانے کے لیے نہایت پر کشش و مناسب نرخ رکھنے کی ہدایت

پی آئی اے کا سعودیہ عرب کے لیے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان

پی آئی اے کی جانب سے سعودیہ عرب کیلئے کارگو پروازیں چلانے کا اعلان ، کوویڈ سے متاثرہ معیشت کو فروغ دینے اور برآمدآت بڑھانے کی حکومتی ہدایات پر آپریشن شروع کیا جا رہاہے۔
پی آئی اے کے ذریعے سعودیہ عرب کیلئے کارگو پروازوں سے پاکستان سے پھل، سبزیاں اور حلال گوشت سعودیہ عرب کو برآمد کیا جاتا ہے ، ان مصنوعات کی خرابی سے پہلے فضائی راستے سے ترسیل ضروری ہوتی ہے، مسافر پروازوں پر پابندی کے باعث برآمدآت متاثر ہونے کا خدشہ تھا ۔
سی ای او پی آئی اے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پھل، سبزیاں اور حلال گوشت سعودیہ بھجوانے کے لئے نہایت پر کشش اور مناسب نرخ رکھے جائیں ۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز پاکستان سے 42 ٹن کارگو لے کر جدہ روانہ ہوچکی ہے، پی ائی اے نے پہلے ہی پاکستان تا چین کی بھی کارگو پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔