اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160روپے 70پیسے کی سطح پر آگئی
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160روپے 70پیسے کی سطح پر آگئی

روپے کے مقابلے میں ڈالر کو قدر کو تنزلی کا سامنا

کراچی: زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی روپے کی بہ نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد مزید 13 پیسے کی کمی سے 160 روپے 54 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 160 روپے 70 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔