کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے1866 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 1 لاکھ 12 ہزار 550 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 96 ہزار 493 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کی کمی سے 1260 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 25 روپے 72 پیسے گھٹ کر 1080 روپے 24 پیسے ہوگئی۔