احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیدادوں کو قرق کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے ڈی جی نیب کونوازشریف کی جائیداد قرق کرکے رپورٹ کرنے کاحکم دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت نے غیرقانونی پلاٹس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا،تحریری فیصلے میں کہاگیاہے کہ نوازشریف کی جائیدادوں کاریکارڈ تفتیشی افسر نے عدالت میں جمع کروایا،عدالت نے نوازشریف کے پیش نہ ہونے پر جائیدادوں کو قرق کرنے کاحکم دیا۔