کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز
کورونا وائرس کی اقسام پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز

برطانیہ میں پھیلنے والا نیا کرونا وائرس کراچی پہنچنے کا انکشاف

برطانیہ میں دریافت نئے کورونا وائرس سے ملتے جلتے وائرس کے کراچی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

وزیراعظم کے چیئرمین کورونا ٹاسک فورس کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹرعطاالرحمن نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسزپرقابو پانے کے لیے مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں سائنسدانوں نے بالخصوص یورپین ممالک میں کورونا وائرس کی نئی لہر میں تغیرکا مشاہدہ کیا ہے،کراچی میں بھی ہم نے برطانیہ میں دریافت ہونے والے کورونا وائرس سے ملتا جلتا وائرس دریافت کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس وقت 200 سے زائد کمپنیاں نئی شکل میں آنے والے وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں۔