سندھ ہائیکورٹ نے غیر تصدیق شدہ سی این جی سلنڈرز پر پابندی عائد کردی،وکیل سی این جی ایسوسی ایشن کے وکیل کی مہلت کی استدعا پرعدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کیاحادثہ مہلت دیتا ہے؟کوئی مہلت نہیں ،کوئی غفلت برداشت نہیں کریں گے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے کہاکہ ایچ ڈی آئی پی کے لائسنس یافتہ سلنڈرزنہ ہوں تو فوری کارروائی کی جائے ،عدالت نے آئی جی سندھ کو صوبے بھر میں کارروائی کاحکم دیدیا۔
عدالت نے آئی جی موٹروے کو بھی غیرتصدیق شدہ سلنڈرز والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کاحکم دیدیا،عدالت نے سلنڈرز کی تنصیب کو ورکشاپس کیلیے لائسنس کو لازمی قراردےدیا۔