شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو
شیخ رشید نے فیصل مسجد کا دورہ کیا ، نمازجنازہ اور تدفین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

مولانا فضل الرحمن فساد کی اصل جڑ ہے۔شیخ رشید

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن فساد کی اصل جڑ ہے،مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ کوآگے کیاہواہے،20افراد کی فہرست میں مولانا فضل الرحمن کا نام ٹاپ پر ہے،بینظیر کی جان کو خطر ے سے آگاہ کرنے والوں کےخلاف مقدمہ کیا گیا ، کل ایسا نہ ہو مجھ پر مقدمہ درج کردیا جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں120 دن کاٹارگٹ دیا ہے،ہم نے پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلے کیے ہیں، غریب لوگوں کو 3ہزار روپے کی فیس پر 10سال کیلیے پاسپورٹ جاری ہوگا،ای پاسپورٹ شروع کرنے جا رہے ہیں،یکم جنوری سے پوری دنیا کیلئے ای سروس شروع کررہے ہیں ،28اپریل سے نیا پاسپورٹ جاری کرنے جارہے ہیں، مشرقی وسطیٰ جانے والوں کو 10سال کیلئے پاسپورٹ جاری کریں گے،وزارت داخلہ میں شکایٹ پورٹل بنائیں گے،آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا ۔

شیخ رشید نے کہاکہ بلیک لسٹ میں ایک لاکھ کے قریب لوگ ہیں،جنہیں 25ہزار تک لایاجائےگا،جرائم میں ملوث لوگوں کے علاوہ باقی کو بلیک لسٹ سے نکالا جائے۔

ان کاکہناتھا کہ سمگل شدہ پیٹرول کی فروخت بند کردیں ورنہ پمپس بند کردیں گے،وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ نوازشریف کے پاسپورٹ کی مدت کب ختم ہوگی یہ نہیں معلوم۔

انہوں نے کہاکہ تجزیہ ہے کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی،ضمنی اور سینیٹ کے انتخابات میں اپوزیشن حصہ لے گی،پیپلزپارٹی ضمنی انتخابات کی تیاری کررہی ہے،پیپلزپارٹی سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لے گی،پیپلزپارٹی اچھا کھیلے گی استعفے نہیں دے گی۔

؎شیخ رشید نے کہاکہ ایم کیو ایم والے ناراض نہیں ہوں گے، نائن زیرو جائوں گا،کراچی جاﺅں گا گورنر سندھ اور سب سے ملوں گا۔