بھارتی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، جس سے بھارتی فوج کا بھرپورجانی و مالی نقصان ہوا۔آئی ایس پی آر

               
December 24, 2020 · قومی
بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔فائل فوٹو

بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ۔فائل فوٹو

بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں 22 سالہ سپاہی شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا، جس سے بھارتی فوج کا بھرپورجانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 22 سالہ سپاہی مختیار جام شہادت نوش کرگئے۔