کوہاٹ اورہنگو سے گیس اور تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ،دونوں ذخائرسے یومیہ 57 لاکھ کیوبک فٹ گیس نکلے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکام اوجی ڈی سی ایل نے کہاہے کہ ہنگوسے دریافت ذخیرے سے 41 لاکیوبک فٹ یومیہ گیس نکلے گی جبکہ کوہاٹ سے دریافت ذخیرے سے یومیہ 16 لاکھ کیوبک فٹ گیس ملے گی۔
او جی ڈی سی ایل نے کہاکہ دریافت ہونے والے ذخائرکی گیس اگلے 3 ماہ میں سسٹم میں شامل ہوگی،دونوں ذخائر سے یومیہ 44 بیرل خام تیل بھی نکلے گا۔