چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیربلدیات سندھ سید ناصر شاہ نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
38 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے ملیر ندی کے بائیں کنارے پر تعمیر کیا جائے گا۔
ملیرایکسپریس وے ڈی ایچ اے کریک ایونیو سےشروع ہوکر جام صادق پل، شاہ فیصل کالونی روڈ، فیوچرکالونی سے ہوتا ہوا ایم نائن پر کاٹھور تک جائےگا۔
تعمیر ہونے والا 39 کلومیٹر پر محیط ملیر ایکسپریس وے چھ لین روڈ ہوگا، ملیر ایکسپریس وے پر پیدل چلنے والوں کے لیے نو مقامات ہوں گے۔