عدالے نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔فائل فوٹو
عدالے نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔فائل فوٹو

صادق و امین نے جو حالت کی ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صادق و امین نے ملک کی جو حالت کی ہے وہ سب دیکھ رہے ہیں۔
ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر وہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کررہے تھے۔
ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے رکھا۔ اس موقع پر چیئرمین پی پی کو بریفنگ بھی دی گئی۔
افتتاحی تقریب میں صوبائی وزرا سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ اور بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کا کام ہے کہ ٹیکس لے اورعوام کو سہولتیں دے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پانچ ماہ کے دوران اپنی آمدنی 15 فیصد سے زیادہ بڑھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 28 ارب کا پراجیکٹ ہے جس میں صوبائی حکومت کے چار ارب لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات اور واقعات کے باعث اس پراجیکٹ میں کچھ دیر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا تاخیر کی بنیادی وجہ کورونا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ اس پراجیکٹ سے سہولتیں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی ہم نے سات ارب کا پراجیکٹ لگایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا تھا کہ حکومتی فنڈ ز پرانحصار نہیں کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ محدود وسائل کے باجوود سندھ کے عوام کو سہولتیں دے رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ہم باتیں بنانے کے بجائے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔