وفاقی کابینہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی بہت جلد امریکا جائیں گے، شاہد خاقان کا نام 15 دن کے لیے ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست کی تھی۔
کابینہ کی ای سی ایل کی کمیٹی نے نام نکالنے کی سفارش کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا جانے کی اجازت ایک بار اور 15 دن کے لیے ہوگی، اطلاق روانگی کے دن سے ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمشیرہ اور بہنوئی کورونا وائرس کے باعث علیل ہیں، ہمشیرہ اور بہنوئی کی عیادت کے لیے امریکا جانا ہے۔