میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو
میں نے ایک عام شہری کے طور پر پولیس اورایف آئی اے کو درخواست دی۔فائل فوٹو

شیخ رشید سے اختیارات کی کوئی جنگ نہیں، شہزاد اکبر

اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید سے اختیارات کی کوئی جنگ نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید اور ہمارے درمیان اختیارات کی کوئی جنگ نہیں ، شیخ رشید وزیر ہیں ان کے پاس اختیارات ہیں اور ہم مشیر ہیں، عدالت اپنے فیصلوں میں مشیروں کے اختیارات کا تعین کر چکی ہے۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ ہر شخص ہرادارہ قابل احترام ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی قابل احترام ہیں، کسی کو قانون پسند نہیں تو قانون بدل لیں ترمیم کی گنجائش ہے، کسی ادارے کے افسر کو نشانہ بنانا مناسب نہیں، اگر کوئی رکن کسی کو چیک دے اور وہ باؤنس ہو تو قانون کے مطابق ایس ایچ او ایف آئی آر درج کرے گا۔ کیا اس پر کیا رکن پارلیمنٹ کہے گا کہ میرا استحقاق متاثر ہوا ہے اور ہم اسے پارلیمنٹ میں بلا لیں گے؟
نواز شریف کو واپس لانے کے حوالے سے شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کی برطانیہ سے بے دخلی کے لیے وہاں متعلقہ حکام سے بات کی جس پر ابھی برطانیہ کو فیصلہ کرنا ہے۔