فی تولہ سونے کی قیمت 650روپے گھٹ کر 111100 روپے ہوگٸی
فی تولہ سونے کی قیمت 650روپے گھٹ کر 111100 روپے ہوگٸی

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد یک دم اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب اضافہ ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 1873ڈالر کی سطح پر پہنچنےکے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200روپے اور 172روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112750روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96665 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1260روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1080روپے 24پیسے پر مستحکم رہی ہے۔