کیماڑی بندرگاہ کے اطراف میں زہریلی گیس اور گرد سے لوگوں کے متاثر ہونے کا معاملہ دوبارہ منظر عام پر آنے کے بعد بحری جہاز سے سویابین کی منتقلی کا عمل رکوادیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بظاہر سویا بین کی منتقلی فضائی آلودگی کا سبب محسوس ہوتی ہے۔
مشیر ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ بحری جہاز سے سویا بین کی منتقلی کا عمل رکوا دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ منتقلی کے دوران گرد اڑنے سے کیماڑی کے اطراف میں رہائشی متاثر ہو رہے تھے، جس کے بعد سندھ تحفظ ماحولیات ایکٹ 2014 کے تحت کارروائی کی گئی۔
مشیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ کے پی ٹی حکام کو جہاز سے سویا بین کی منتقلی فوری روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔
واضح رہے کہ غیر ملکی جہاز 67 ہزار ٹن سویا بین لے کر بندرگاہ پہنچا تھا۔