بابائے قوم 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔فائل فوٹو
بابائے قوم 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔فائل فوٹو

قائد اعظم کا 144 واں یوم ولادت قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

بانی پاکستان و بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 144 واں یوم ولادت آج قومی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔

ملک بھر میں قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم ولادت کے موقع پر پروقار تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکروں اور مباحثوں کا انعقاد کیا جارہاہے۔

وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ کراچی میں مزار قائد پرگارڈزکی تبدیلی کی پ±روقار تقریب منعقد ہوئی۔

یوم قائد کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ محمدعلی جناح کابرصغیرکے مسلمانوں کیلیے وژن تھا جس کے ذریعے پاکستان کاقیام عمل میں آیا،تاریخ میں چندہی افراد کوایسی شہرت ملی جیسی ہمارے قائداعظم کو نصیب ہوئی ،بطورقوم کانمائندہ میں قائداعظم سے بھرپورعقیدت اورمحبت کا اظہارکرتا ہوں،قائد اعظم کا افراتفری اور محرومی سے ایک قوم بنانے کا عزم معجزہ تھا۔

بابائے قوم 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ آپ 1913 میں مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور دو قومی نظریہ کے تحت انگریزوں سے آزادی اور ہندووں سے علیحدہ وطن کی جدو جہد شروع کی۔ ان کی جدوجہد رنگ لے آئی ،14اگست 1947 کو پاکستان معرض وجود میں آ گیا اور وہ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔