اہم شاہراہوں اور موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
اہم شاہراہوں اور موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

موٹروے پر دھند کے باعث 14 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

شرقپور میں ناظر لبانہ انٹرچینج موٹروے پر14 گاڑیاں دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔

ملک کے میدانی علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ اہم شاہراہوں اور موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔لالیاں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہے۔ رائیونڈ اور گردونواح میں حد نگاہ 5 میٹر اور چنیوٹ میں 10 میٹر رہ گئی۔لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو کو ٹھوکر نیاز بیگ سے لِلہ انٹرچینج تک دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم تھری فیض پورانٹرچینج سے سمندری انٹرچینج تک بند کردی گئی ہے۔ فیصل آباد میں دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم رہ جانے پر موٹروے ایم فور کو بھی بند کردیا گیا۔موٹروے پولیس نے مسافروں دھند کے دوران سفر سے گریزکرنے کی ہدایت کی ہے۔