خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سرداراورنگزیب نلوٹھا نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیاہے ۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھا نے اپنا استعفیٰ اسپیکر مشتاق غنی کو جمع کرا دیا۔اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جواب میں ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھا کو اسپیکرآفس میں 7 روز میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے جس کے بعد ہی ان کا استعفی منظورکیا جائے گا۔
سردارنلوٹھا نے استعفے کی وجہ ملک میں مہنگائی اور بدامنی بتائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں کواب واپس جانا چاہیے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما سردار نلوٹھا حلقہ پی کے 37 سے منتخب ہوئے تھے۔