ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھینک کر سرینڈر کردوں۔
مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں، سب کا اتفاق ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کہتی ہے کہ آپ کی سیکیورٹی واپس لینے کے لیے دباؤ ہے، میں جنرل نیازی نہیں کہ ہتھیار پھنک کر سرینڈر کروں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کی بات کو اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے، فنکشنل لیگ بھی اسٹیبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے استعفے اور عام انتخابات کا اعلان کرے پھر اس سے بات چیت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی ہوگی۔