سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 22 مریض لقمہ اجل بن گئے۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3462 ہوگئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں 915 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اعداد و شماری کاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 22 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 3462 ہوگئی جبکہ اموات کی شرح 1.6 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11692 ٹیسٹ کروائے گئے جن میں 915 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کی شرح 7.8 فیصد ہے۔ اب تک 2288857 ٹیسٹ کروائے گئے ہیں جن میں 209429 کرونا مثبت آئے۔ان میں 89 فیصد یا 186353 مریض ٹھیک ہوگئے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 19614 مریض زیر علاج ہیں۔ ان میں سے 3462 گھر میں آئسولیٹ اور 16 سرکاری قرنطینہ مراکز جبکہ 783 افراد مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ان میں سے 696 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 73 کو وینٹیلیٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق 915 نئے کیسوں میں سے 772 افراد کا تعلق کراچی سے ہیں۔ ضلع شرقی342 ، وسطی 162، جنوبی 115، کورنگی 95، ملیر 37 اور غربی میں 21 شامل ہیں۔ حیدرآباد میں 39 ، قمبر 17 ، بدین 10 ، خیرپور ، لاڑکانہ اور سعید بینظیر آباد نو، نو، گھوٹکی آٹھ ، سجاول چھ، مٹیاری، عمرکوٹ اور ٹنڈو محمد خان چار، چار، نوشہروفیروز، سکھر، ٹنڈو الہ یار اور ٹھٹھہ دو، دو ، تھرپارکر اور شکار پور میں ایک ایک کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ نے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔