کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف اور محمد علی درانی کی ملاقات کے حوالے سے ایک اور اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پیغامات ملتے رہے ہیں مگر تبدیلی کے اثرات نظر نہیں آئے، سیاسی معاملات افہام وتفہیم سے حل ہونے چاہئیں کچھ وقت دیں تاکہ آپ کا پیغام دوسری اپوزیشن پارٹیوں تک پہنچا سکوں۔
مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما محمد علی درانی سے جیل میں ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف کو پیر پگارا کا دو نکاتی پیغام پہنچایا گیا جس میں لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن روکنے کا پیغام تھا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے پیرپگارا اور محمد علی درانی کی مفاہمتی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلےبھی پیغامات ملے مگر تبدیلی کےمثبت اثرات نظرنہیں آئے، جیل میں ہوں ، کچھ وقت دیں تاکہ آپ کا پیغام دوسری اپوزیشن پارٹیوں تک پہنچا سکوں، حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق شہبازشریف کا کہناتھاکہ عوام حکومت سےنہیں اپوزیشن سے اُمیدیں لگائے ہوئے ہیں، اس نااہل حکومت سے ان کی جان چھڑائی جائے، سیاسی معاملات افہام تفہیم سے حل ہونے چاہئیں تاکہ عوام جمہوریت سےفائدہ اُٹھاسکیں گے۔