روس کے دریا پر تیرتے پُراسرار جھاگ نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔
ماہرین کا کہنا ہے غیر قانونی طور کوئی کیمیکل دریا میں چھوڑنا ان جھاگ کی وجہ ہوسکتی ہے۔
روسی شہر سینٹ پیٹرس برگ کے دریا اور اردگرد ہوا میں اُڑتے پُراسرار جھاگ کی وڈیوز شہریوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر واشنگ لیکوئیڈ یا اسی قسم کا کوئی کیمیکل غیرقانونی طور پر دریا میں پھینکا گیا ہے، جس کی وجہ سے جھاگ بن رہے ہیں۔
روسی حکام کے مطابق دریا میں تیرتے ان پراسرار جھاگوں کے معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔