ایک تنظیم کو کالعدم قرار دینا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، کالعدم ٹی ایل پی کے 3 ایم پی ایز ہیں، ان کا کیا کریں گے؟ سابق وزیر دفاع
ایک تنظیم کو کالعدم قرار دینا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، کالعدم ٹی ایل پی کے 3 ایم پی ایز ہیں، ان کا کیا کریں گے؟ سابق وزیر دفاع

شاہد خاقان عباسی مریم نواز سے بڑے لیڈر ہیں،خرم دستگیر

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خرم دستگیر نے شاہد خاقان عباسی کو مریم نواز سے بڑا لیڈر قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی مریم نواز سے بڑے لیڈر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی آرگنائز کرنے میں بڑا کردار ادا کر رہی ہیں۔
خرم دستگیر نے کہا کہ نوازشریف کی نااہلی پر شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنایا گیا تھا اور وہ پارٹی کے سینئر نائب صدر ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ کو تالا لگا ہوا ہے، عوام موجودہ حکومت کو مزید وقت دینا نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اس ملک میں جلد شفاف انتخابات کرانا ہے، استعفے دینے کے وقت کا خود انتخاب کریں گے، ہم نے ہر فورم پر عوام کے غصے کا اظہا رکرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں فیصلہ ہوگا کہ الیکشن میں حصہ لینا ہے یا نہیں،حکومت کے خلاف عوام بڑی تعداد نکل رہی ہے۔