مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
قابض بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں میں محاصرے کی آڑ میں کشمیری نوجوان کو شہید کیا، علاقے میں بھارتی فورسز کا محاصرہ اور آپریشن جاری ہے۔
اس سے پہلے اسی علاقے میں بھارتی فورسز پر حملے میں 2 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔