بہاولپور کے چڑيا گھرميں ناياب نسل کے7 ہرن ہلاک ہوگئے جبکہ 12 کی حالت تشويشناک بتائی جارہی ہے۔
چڑیاگھرانتطاميہ کی جانب سےبتایا گیا ہے کہ ہرنوں کی ہلاکت کی وجہ جاننا قبل ازوقت ہے،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وجہ سامنے آئے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں چڑیا گھروں کی حالت ابتر ہے۔ اسلام آباد کے مرغزارچڑیا گھر میں کاون ہاتھی کو 30 سال سے زائد عرصے ناگفتہ حالت میں رکھنے کے بعد ملک سے باہر بھیج دیا گیا۔
ادھرکراچی چڑیا گھر میں شامی نسل کا بھورےرنگ کا مادہ ریچھ 20 سالہ رانو گزشتہ 3 سال سے 25 فٹ چوڑےایک گڑھے نما پنجرے میں قید ہے۔سندھ ہائیکورٹ نےبدھ کو کیس کی سماعت کےدوران رانو کو500 گنا بڑے پنجرےمیں رکھنے کا حکم سنایا ہے۔