سری چند کیتھل کے جے پور اسپتال میں ہرنیا کی شکایت لے کر پہنچا تھا، الٹرا ساؤنڈ کرانے پر ڈاکٹرز پتہ چلا کہ ان کے پیٹ میں پتھریاں موجود تھیں
سری چند کیتھل کے جے پور اسپتال میں ہرنیا کی شکایت لے کر پہنچا تھا، الٹرا ساؤنڈ کرانے پر ڈاکٹرز پتہ چلا کہ ان کے پیٹ میں پتھریاں موجود تھیں

80 سالہ بزرگ کے پیٹ سے 2 ہزار سے زائد پتھریاں نکال لی گئیں

بھارت میں ایک 80 سالہ بزرگ کے پیٹ میں 2 ہزار سے زائد پتھریاں الٹرا ساؤنڈ میں دیکھی گئیں جنہیں آپریشن کے ذریعے نکالا گیا۔
بھارتی ریاست ہریانہ کا رہائشی 80 سالہ سری چند کیتھل کے جے پور اسپتال میں ہرنیا کی شکایت لے کر پہنچا تھا۔ الٹرا ساؤنڈ کروانے پر ڈاکٹرز کو علم ہوا کہ ان کے پیٹ میں پتھریاں موجود تھیں جس کے بعد ان کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔
آپریشن کے دوران اسپتال کی ٹیم نے سری چند کے پیٹ سے مجموعی طور پر چھوٹی بڑی 22 سو 15 پتھریاں نکالیں، پتھریاں گننے میں اسپتال کی ٹیم کو ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگا۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں کسی مریض کے پیٹ سے 2 ہزار سے زائد پتھریاں نکالی گئی ہیں۔