حیدرآباد:حوا کی بیٹی آخر جائے تو جائے کہاں؟ تھانہ پنیاری پر فریادی بن کر جانیوالی پریٹ آباد کی رہائشی لڑکی کی فریاد سننے کے بجائے ہیڈ محرر نے مبینہ طور اسے دوستی کی آفر کردی۔
لڑکی پولیس کیخلاف دہائی لے کر پریس کلب پہنچ گئی۔ ایس ایس پی عبدالسلام شیخ نے لڑکی کے احتجاج کا نوٹس لے کر ہیڈ محرر تھانہ پنیاری کو معطل کردیا۔