معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ جعلی راجکماری گڑھی خدابخش آمد سے بے نظیر بھٹوکی روح تڑپ اٹھی ہوگی ۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بھٹو خاندان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پرقربان کردیاگیا،ضیا الحق کے منہ بولے بیٹے اوراس کی باقیات کوگلے لگایاگیا۔
فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ قابض گروہ نے بھٹو اور بی بی شہید کے جمہوری فلسفے کوتارتارکردیا۔یقینابی بی کی قبر پرکھڑے ہو کر راجکماری نے معذرت بھی کی ہوگی ،بھٹو کے اصل وارث دربدر۔
انہوں نے کہاکہ بھٹوکی سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں ،جس ٹولے نے بھٹوکے حقیقی ورثاکو حق نہ دیاوہ عوام کو کیا انصاف دیں گے۔