وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہاہے کہ عمران خان عوام کاتابعدار اور چوروں لیٹروں کیلیے تھانیدار ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ آج ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی، ان کے فلسفے نظریات کے بدترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں ،وفاقی وزیرنے کہاکہ ان کا ایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہو کر اپنی ذات پرختم ہوجاتا ہے،ان کے پاس عوام کیلیے کچھ نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ مریم کالاڑکانہ جانا”اوپرسے لڑائی اندرسے بہن بھائی،حقیقت کاثبوت ہے،ایک دوسرے کوگھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے مہمان بن گئے،یہ عوام کے سامنے کچھ اور پیچھے کچھ اور ہیں ۔
ان کاکہنا ہے کہ ملک میں جب کرپشن،دونمبری ،ہارس ٹریڈنگ،چھانگامانگا،بریف کیس کانام آئےگاتونوازشریف کانام آئےگا، عمران خان عوام کاتابعداراورچوروں لٹیروں کیلئے تھانےدارہے۔