مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے دو ارکان کے استعفے کسی نے شرارت سے سپیکر کے پاس بھجوائے،اگراسپیکران ارکان کو تصدیق کیلیے بلائے تو نواز شریف کے شیر استعفوں کی تصدیق کریں۔
سکھرمیں ورکرز کنونشن سےخطاب کرتےہوئےمریم نواز شریف کا کہناتھا کہ کہتا ہے کہ ان کے لوگ استعفوں سے بھاگ رہے ہیں،آپ سب کو بتادینا چاہتی ہوں کہ الحمدللہ پنجاب سے تمام 160 ایم پی ایزکے استعفے میرے پاس آچکے ہیں اور قومی اسمبلی کے چند استعفےجو سینیئرز کے ہیں وہ بھی انشاءاللہ ایک دو دنوں میں میرے پاس آجائیں گے.
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دو ارکان کے استعفے کسی نے شرارت سے اسپیکرکے پاس بھیج دیے، اب اسپیکر نے ان ارکان کو استعفوں کی تصدیق کیلیے اپنے پاس بلایا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ استعفے دینے والے دونوں ارکان سجاد اعوان اور مرتضیٰ جاوید عباسی دونوں ہی وفا کے پہاڑ ہیں۔ ’بھلے ہی استعفے غلطی سے چلے گئے ہیں لیکن اب اگر اسپیکر طلب کرے تو کہنا یہ پڑے ہیں تمہارے استعفے، تصدیق کرلو، بلاؤ انہیں اوران کے استعفے قبول کرو۔
مریم نواز نےکہا کہ نواز شریف دور میں تحریک انصاف نے 34 استعفے تو دے دیے لیکن جب اسپیکر نے ایک ایک رکن سے پوچھا تو آگے سے انہوں نے کہا کہ وہ استعفے نہیں دینا چاہتے، عمران خان نے زبردستی ان سے استعفے لیے ہیں لیکن مسلم لیگ ن اپنے قائد کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے
۔مریم نواز نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے جو تبدیلی کا سفر شروع ہوا جسے وہ سونامی کہا کرتا تھا، پہلے وہ سونامی بدنامی میں تبدیل ہوا، اب انشاءاللہ گمنامی میں تبدیل ہوگا ، حکومت میں آنے کے ڈھائی سال بعد کہتا ہے مجھے حکومت چلانی نہیں آتی میری تیاری نہیں تھی۔