ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید58 افراد انتقال کرگئے،کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد9 ہزار874 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار270 کوروناٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے ایک ہزار853 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ،کورونا مریضوں کی تعداد4 ہزار71 ہزار355 ہو گئی،ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد39 ہزار329 ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں 65 لاکھ 57 ہزار 112 کوروناٹیسٹ کیے جاچکے، ملک بھرمیں کوروناسے متاثر4 لاکھ 22 ہزار 132 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں جبکہ متاثرہ 2 ہزار 282 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 35 ہزار 665،سندھ میں 2 لاکھ 10 ہزار241 کیسزرپورٹ ہو چکے ہیں ،اسی طرح خیبرپختونخوا میں 57 ہزار 215،بلوچستان میں 18 ہزار 75 کیس رپورٹ ہوئے،جبکہ اسلام آباد 37 ہزار 117،گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 ،آزادکشمیرمیں 8 ہزار 172 ہوئے ہیں ۔