اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ یرغمال ہے اور کسان بھوکے مر رہے ہیں۔
گڑھی خدابخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی کی تقریب سے خطاب میں عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بعد بلوچستان کے عوام مشکل سے زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ اگر ملک میں دہشت گردی کا خطرہ ہے تو پہلے اسلام آباد کو محفوظ بنائیں۔سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت جمہوریت کے نام پر طمانچہ ہے، بلوچ قوم کو جزیروں پر وفاق کا قبضہ منظور نہیں ۔