وزیراعظم عمران خان نے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دہشتگر حملے میں 7 بہادر جوانوں کی شہادت پر دکھی ہوں۔
وزیراعظم نے لکھا کہ میں شہدا کے لیے دعا اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ ہماری قوم ہمارے بہادر فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بہادر فوجی جوانوں کو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
Saddened to hear of 7 brave soldiers martyrdom as a result of terrorist attack on FC post in Harnai Balochistan late last night. My heartfelt condolences & prayers go to their families. Our nation stands with our courageous soldiers who face attacks from Indian backed terrorists.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 27, 2020
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ہرنائی بلوچستان میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔