پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے ایک ڈکٹیٹر کو صدارتی ہاؤس میں سے دودھ سے مکھی کی طرح نکال دیا، عمران خان کیا چیز ہے؟ان میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں ہے۔
آصف علی زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک چلانے والے ہم ہیں، آپ آتے جاتے رہے ہیں، آپ کی اس ملک میں کوئی حیثیت نہیں ہے، آپ کی پارٹی بھی ختم ہوجائےگی ۔
انہوں نے کہا کہ ان سے ملک نہیں چل رہا ہے یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں ، ملک چلانے والی سوچ ان کے پاس نہیں ، میرے پاس ہے، یہ اب نہیں چل سکتے، اپنے ہی زور سے گریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ پی پی دور میں ایک بھی سیاسی قیدی تھا۔
آصف زرداری نے کہا کہ یہ میرا دعوی ہے کہ ان سے پاکستان نہیں چلے گا، ہم آئین کے اندر رہ کر ان سے ہر چیز کا حساب لیں گے، عوام فکرنہ کریں ان کےپاس تھوڑاوقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کرائیں دیکھتےہ یں عوام کس کے ساتھ ہیں، پی ڈی ایم عوام کی نمائندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہےتمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پرآجائیں، ایک دوسرےکومت بتاؤکچھ کام ہم سےبھی سیکھ لو، ہمیں اپناطریقہ کاربدلناہوگا،جیلیں بھرناہوں گی، یہ حکومت اب نہیں رہےگی اورجلد عوام کی حکومت آئےگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے بلیک مارکیٹ شروع کر رکھی ہے، بزنس مینوں کے پیچھے گھوم رہی ہے۔