مولانا فضل الرحمن نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس یکم جنوری کوطلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس دوپہرایک بجے رائیونڈ میں مریم نوازکی رہائش پرہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی آئندہ کی حکمت عملی، استعفوں اورلانگ مارچ کے معاملے پرغورکیا جائے گا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے وزیراعظم سے 31 جنوری تک استعفے کا مطالبہ کیا ہے اور استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔